iqrar ul hassan ki teesri shadi ki tasdeeq

بیڈرومز میں نہیں گھسنا چاہیئے، اقرار الحسن۔۔

اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اگر کوئی ویڈیو سامنے آئی تو وہ اسے مسترد کردیں گے۔اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن کا کہنا تھا “عمران خان صاحب کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو اس سے قطع نظر کہ وہ اصلی ہے یا جعلی میں اُسے ابھی سے رد کرتا ہوں۔ (زبیر عمر صاحب کے معاملے میں بھی یہی کیا تھا)۔ ہم سب ذاتی زندگی میں بہت گنہگار ہیں۔ لیڈر کے فیصلوں اور عوامی طرزِعمل پر بات ہونی چاہئیے، بیڈرومز میں نہیں گھسنا چاہئیے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ عید کے بعد عمران خان کی نازیبا ویڈیوز سامنے آئیں گی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کیلئے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ویڈیوز ریلیز کی جائیں گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں