bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

بے ترتیب تنخواہیں، بول کا انوکھا ریکارڈ۔۔

بول نیوز میں بے ترتیب تنخواہیں دینے کا انوکھا ریکارڈ قائم ہواہے۔پپو کے مطابق پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں شاید ایسا پہلا بارہواہوگا کہ کسی چینل انتظامیہ کی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی عجیب وغریب اور بے ترتیب طریقے سے کی جا رہی ہو۔۔ یہ خبر سُننے/پڑھنے میں جتنی عجیب لگ رہی ہے،اتنی ہی حقیقت ہے کہ بول نیوز انتظامیہ کی جانب سے اس بار اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بالکل بے ترتیب انداز سے کی جا رہی ہے۔ کم تنخواہ والے ملازمین کواُن کی تنخواہیں تا حال نہ مل سکی جبکہ زیادہ تنخواہ والے اکثرملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں۔ مثلا بیس ہزار والے ملازمین کی تنخواہ نہیں آئیں جبکہ چالیس ہزار والے کی تنخواہیں آچُکی ہیں ۔۔دوسری جانب ایک اور عجیب منظر دیکھنے میں آیا کہ ایک ہی گریڈ کے کچھ ملازمین کو تنخواہ مل گئی جبکہ اُسی گریڈ کے متعدد ملازمین کو تنخواہ نہ مل سکی۔ مثلا اے بی سی گریڈ کے کچھ ملازمین کو بذریعہ ای امیل تنخواہوں کا نوٹی فیکیشن موصول ہوگیا اور وہ اپنے ہی گریڈ کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ جب فنانس روم پہنچے تو متعلقہ ذمہ داروں کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ جن ملازمین کو نوٹیفیکیشن آیا ہے صرف انہی کی تنخواہیں آئی ہیں باقی ملازمین جن کا نوٹیفیکیشن نہیں ملا وہ انتظار کریں۔ابھی تک کی اطلاع کے مطابق ڈی ٹو گریڈ تک کے حامل اکثر ملازمین کی تنخواہیں آچُکی ھیں جبکہ انٹرن سے لیکر ڈی گریڈ کے باقی ملازمین اپنی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں