سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ میں نے بے اولاد ہونے کے باوجود کبھی شکوہ نہیں کیا۔حنا خواجہ بیات نے ایک انٹرویو کے دوران بےاولادی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو بچے پسند ہیں لیکن انہوں نے کبھی ایک دوسرے پر بےاولاد ہونے کا الزام نہیں لگایا، اولاد نہ ہونے کے پیچھے اللہ کی کوئی مصلحت ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں نے اپنی طرف سے کوشش کی، کئی علاج کروائے، متعدد بار حاملہ بھی ہوئی لیکن حمل ضائع ہو گئے پھر ہم سمجھ گئے کہ اللہ ہمیں اولاد نہیں دینا چاہتا اور اس کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے۔گفتگو کے آخر میں حنا خواجہ بیات نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے وہ انسان کی بہتری کے لیے ہوتا ہے اور انسان کو بعد میں سمجھ آتی ہے کہ اللہ نے اسے کتنی بڑی مشکل سے بچا لیا۔
Facebook Comments