be gunah sahafi ki giraftaari o rihai

بے گناہ صحافی  کی گرفتاری و رہائی۔۔

لاہور پولیس نے بے گناہ صحافی کو لاک اپ کردیا ، کئی گھنٹے قید میں رکھنےکےبعد رہا بھی کردیا۔۔تفصیلات کے مطابق ملٹی میڈیا ایسوسی ایشن //پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور لاہور کے صحافی عزیز علی کا کہنا ہے کہ وہ قذافی اسٹیڈیم میں ایک کیفے بھی چلاتے ہیں۔۔چودہ جنوری کی رات ساڑھے دس بجے تھانہ گلبرک سے چوکی انچارج رانا بلال اور اس کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں ان کے کیفے آئے اور کہا کہ ۔۔ پی ایس ایل آ رہا ہے تھانے ملازمین کا اندراج کروا دیں ، جس پر صحافی  دیگر کیفے اونرزکے ساتھ تھانے چلے گئے۔۔ تھانے پہنچتے ہی گلبرگ پولیس نے سب کو  حوالات میں بند کر دیا کہ کیفے پر سکیورٹی گارڈ نہ رکھنا جرم ہے ۔ کسی کو ایک کال کی مہلت نہ دی اور خطرناک ملزمان کے ہمراہ حوالات میں تین گھنٹے بند رکھا۔ موبائل فون چھین لیے گئے اور کہتے رہے کہ پرچہ دیں گے بعد میں معلوم ہوا کہ آئی جی پنجاب نے وزٹ کرنا تھا اور نمبر ٹانگنے کے لیے کاروائی کی گئی۔انہوں نے وزیراعظم اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں