بی بی سی کی غلط رپورٹنگ پر باضابطہ شکایت درج۔۔

پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں سے متعلق غلط رپورٹنگ پر پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے شکایت کردی۔ حکومت پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے باضابطہ رابطہ کیا اور پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں کے حوالے سے غلط معلومات نشر کرنے پر حکومت نے برطانوی نشریاتی ادارے کی مینجمنٹ کو باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے 27 نومبرکوہلاکتوں کے حوالےسے غلط معلومات نشر کی۔27 نومبر کو برطانوی نشریاتی ادارے نے پی ٹی آئی کی درجنوں ہلاکتوں کی خبر نشر کی، حساس موضوع پر برطانوی نشریاتی ادارے نے تینوں رپورٹس میں غلط اورگمراہ کن اعدادو شمارنشرکیے۔ پاکستان کی جانب سے شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غلط خبراورگمراہ کن اعدادو شمارنشر کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارہ اپنی غلطی کی تصحیح کرے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں