bbc ka pakistan mein radio nashariyat band karne ka aelan

بی بی سی کا پاکستان میں ریڈیونشریات بند کرنے کا اعلان۔۔

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی  نے پاکستان سے ریڈیو نشریات بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،واضح رہے کہ   بی بی سی  نے بی بی سی پاکستان کے نام سے  اسلامی جمہوریہ  پاکستان سے اپنی سروسز کا آغاز سابق صدر  پرویز مشرف کے دور سے کیا تھا  جو کہ اب  اختتام کو پہنچا ہے۔بی بی سی اردو” کے مطابق پاکستان میں ریڈیو نشریات کا 2 دہائیوں پر محیط سلسلہ اختتام کو پہنچا ہے ، یہ سلسلہ 2004 سے شروع ہو ا تھا جس کا اختتام آج ہو رہا ہے،بی بی سی ریڈیو کا آج شام کو آخری بلیٹن یعنی خبر نامہ پیش کیا جائے گا اس کے بعد سلسلہ یادوں کی تہہ میں ماضی کا حصہ بن کر صحافتی تاریخ بن جائے گا۔بی بی سی اردو کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ بی بی سی اپنی سروسز پاکستان سے ختم نہیں کر رہا بلکہ جدت پسند روئیوں کو اپناتے ہوئے اپنی آواز کو ڈیجیٹل انداز میں اپنے سامعین تک پہنچائے گا، اور مزید بہتر انداز میں اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو نبھائے گا، جو کہ اس ادارے کا خاصہ رہا ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں