Bazil Firdous

فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ۔۔

سینیئر اداکار فردوس جمال کے صاحبزادے ماڈل و اداکار بازل فردوس نے خصوصی طور پر شوبز سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوبرز کو آخری مرتبہ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر انہوں نے ان کے اہل خانہ کی تصاویر استعمال کیں یا ان کے خاندان پر تبصرے کیے تو وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔بازل جمال نے ٹک ٹاک پر وڈیو پیغام میں اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ بار بار گزارش کرنے کے باوجود شوبز سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز ان کے اہل خانہ پر بار بار تبصرے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق پشتون خاندان سے ہے اور ان کے خاندان کی خواتین نہ تو میڈیا میں آنا چاہتی ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر انہیں آنے کا شوق ہے۔بازل فردوس نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا اور خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر ان کی والدہ اور اہلیہ پر تبصرے کیے جا رہے ہیں جو کہ ان کے خاندان کے لیے تکلیف دہ ہیں۔ان کے مطابق انہوں نے پہلے بھی میڈیا اور سوشل میڈیا والوں کو اہل خانہ پر تبصرے کرنے یا ان کی تصاویر استعمال کرنے سے روکا تھا اور درخواست کی تھی لیکن اس باوجود بعض یوٹیوبرز اور شوبز سوشل میڈیا پیجز بار بار ان کے خاندان کی خواتین کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔انہوں نے خاندان پر تبصرے کرنے اور اہل خانہ کی تصاویر کو بار بار استعمال کرنے والے یوٹیوبرز اور شوبز سوشل میڈیا پیجز کا نام بھی لیا اور سب کو خبردار کیا کہ وہ آخری بار خبردار کر رہے ہیں، اس کے بعد وہ قانونی کارروائی کی طرف بڑھیں گے۔بازل فردوس کا کہنا تھا کہ اب اگر کسی یوٹیوبرز اور شوبز سوشل میڈیا پیج نے ان کے اہل خانہ کی تصویر استعمال کی یا ان کے خاندان پر تبصرے کیے تو وہ ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں