pabandi se mutaliq pemra ka qanoon talb

برزخ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے، پیمرا۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستانی سٹارز فواد خان اور صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے۔۔ کہ ڈرامہ سیریز ’برزخ‘ آن لائن پلیٹ فارم پر نشر کی جارہی ہے ، آن لائن اور سوشل میڈیا پر موجود مواد پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،پیمرا نے اپنے بیان نشادہی کی کہ یہ ڈرامہ/ سیریز پیمرا کے لائسنس یافتہ کسی بھی سیٹلائٹ چینل سے نشر نہیں کیا جارہا۔واضح رہے کہ اس سیریز کو بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں