ٹیلن نیوز کے حوالے سے پپو کی اٹھارہ نومبر کو خبرتھی کہ ۔۔معروف اینکر کو پوری ٹیم سمیت فارغ کردیاگیا۔۔ خبر کے مطابق ٹیلن نیوز انتظامیہ کی جانب سے پی ایف یوجے افضل بٹ گروپ کو یہ یقین دہانی کراتے ہوئے کہ وہ اب کسی ملازم کو نہیں نکالیں گے، ابھی تین روز بھی نہیں گزرے تھے کہ ٹیلن نیوزانتظامیہ نے اپنے وعدے سے یوٹرن لیتے ہوئے معروف اینکر پرسن اور تجزیہ کار اطہر کاظمی کو پوری ٹیم سمیت نوکری سے فارغ کردیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ کنٹریکٹ کے مطابق ٹیلن نیوز کی انتظامیہ دو ماہ کا نوٹس دینے کی پابند تھی لیکن اطہر کاظمی کی ٹیم پانچ لوگوں کو کال کرکے بتایا گیا کہ آپ کے اینکر کو فارغ کردیا ہے اور اب آپ لوگوں کی بھی ضرورت نہیں۔ پروگرامنگ ہیڈ نے ٹیم کو کال کرکے بتایا کہ آپ گھر جاسکتے ہیں۔ جب ٹیم نے اینکر کو بتایا تو اینکر اطہر کاظمی فوری طور پر دفتر پہنچے اس دوران پروگرامنگ ہیڈ کو کال کی لیکن انہوں نے فون اٹھانا پسند نہ کیا اور فون ہی بند کردیا۔ سی ای او ٹیلن نیوز کو کال کی لیکن انہوں نے بھی اطہر کاظمی کا فون نہ اٹھایا۔ اطہر کاظمی کو قائل کرکے ٹیلن نیوز جوائن کرانے والے میڈیا اندسٹری کے بڑے نام یوسف بیگ مرزا کو جب کال کی تو انہوں نے ملبہ بھائی لوگوں پر ڈالتے ہوئے جان چھڑا لی اور کنٹریکٹ کی عملدرای پر بھی خاموشی اختیار کرکے کوئی جواب نہ دیا۔اطہر کاظمی نے سارا معاملہ پریس کلب اور یونینز بتادیا ہے جس پر پریس کلب اور یونینز تمام صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں ۔۔۔گزشتہ روز شائع ہونے والی اس خبر کے حوالے سے ٹیلن نیوز انتظامیہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اینکر کو کانٹریکٹ کے مطابق سیلری دے کر فارغ کیاگیا ہے جب کہ ٹیم وہ اپنے ساتھ نہیں لائے تھے، وہ پہلے سے ہی ٹیلن نیوز میں کام کررہے تھے چنانچہ انہیں فارغ نہیں کیا وہ تاحال ادارے سے منسلک ہیں اور کام کررہے ہیں۔ ۔پپو سے جب ٹیلن نیوزانتظامیہ کے اس موقف کے حوالے سے رابطہ کیاگیا تو پپو نے بتایا کہ سترہ نومبر کوپروگرامنگ ہیڈ نے فون کرکے ٹیم کے ارکان کو باری باری فارغ کئے جانے کی اطلاع دی تھی، لیکن اٹھارہ نومبر کی صبح پی ایف یوجے نے جب ٹیلن نیوز انتظامیہ سے بات چیت کی اور اسی دوران عمران جونیئر ڈاٹ کام پر خبر بھی لگ گئی تو ٹیم کے تمام ارکان کو کہاگیا کہ انہیں فارغ نہیں کیا گیا وہ ڈیوٹی پر ہیں۔۔اب وہ کب تک ڈیوٹی پر رہتے ہیں، مستقبل کا حال تو اللہ بہتر جانتا ہے۔