آج نیوز میں ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے لگی۔۔آج نیوز کے مالک بیرون ملک دورے پر ہیں جب کہ پیچھے سے ان کے علم میں لائے بغیر لوگوں کو نکالا جارہا ہے، جبری برطرفیاں کی جارہی ہیں۔۔ برطرفیوں کے آغاز میں سب سے پہلے پی سی آر کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کو فارغ کیا گیا جبکہ اب ایک اور انفوٹیمنٹ کے پروڈیوسر سمیت معروف اینکر کو بھی فارغ کر دیا گیا پپو کے مطابق چینل کے ذمہ دار کو شاید اندازہ ہوگیا ہے کہ اب خود ان کی وکٹ بھی نااہلی کی وجہ سے جلد گرنے والی ہے۔۔اس لئے انہوں نے نیوزروم کو خالی کرنا شروع کردیا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آج نیوز میں آئندہ چند دنوں میں مزید برطرفیاں ہونے والی ہیں۔۔ جس کے لئے فی الحال بیس لوگوں کی ایک لسٹ تیار کی گئی ہے۔۔ آج نیوز کو کنٹرول کرنے والے مالک ان دنوں ملک میں موجود نہیں جبکہ برطرفیاں بھی ان کے علم میں لائے بغیر کی جا رہی ہے۔۔
![mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/06/aaj-news-400x320.jpg)
برطرفیاں جاری، معروف اینکر بھی فارغ۔۔۔
Facebook Comments