اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریڈیو پاکستان کو برطرف کنٹریکٹ ملازمین کو ڈیوٹی سے نہ روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن ملازمین کا کنٹریکٹ ابھی ختم نہیں ہوا انہیں کام سے نہ روکا جائے، گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی اور عدالتی حکم امتناع کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو کام کرنے کی اجازت دی اس پر ریڈیو کے وکیل نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی، برطرف ریڈیو ملازمین کی جانب سے وکیل احمد خان اعوان پیش ہوئے۔

Facebook Comments