افکام نے برطانیہ کے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل دنیا نیوزکے پروگرام پر ہتک عزت کی شکایت پر مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ ایک پروگرام میں دنیانیوزچینل کے تجزیہ کار نے پی ایم ایل این کے مرحوم سینیٹر پر جھوٹے الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کے پیسے کو لندن میں اپنے قیام اور علاج کیلئے استعمال کیا۔دنیانیوز چینل نے کراچی میں مئی 2020 میں پی آئی اے طیارے کے حادثے کی رپورٹ کے نتائج کے بارے میں 24 جون 2020 کو برطانیہ میں پروگرام آن ائر کیا تھا۔ نجی چینل کے ملازم نے دعویٰ کیا تھا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کا پی آئی اے کے پیسے سے لندن میں علاج اور ہوٹل میں قیام ہوا تھا۔ مشاہد اللہ نے شکایت کی تھی کہ پروگرام میں ان کے ساتھ غیر منصفانہ یا غیر مساویانہ سلوک کیا گیا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے نجی ٹی وی کو چیلنج کیا کہ وہ کوئی ثبوت پیش کریں اور انہیں قصور وار ثابت کریں۔ انہوں نے آفکام کو بتایا کہ اگر ان کے خلاف الزامات سچ ثابت ہوئے یا اس بارے میں کوئی گواہ یا شواہد پیش کیے جا سکتے ہیں تو وہ کسی بھی سزا کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

برطانیہ میں دنیا نیوزکے خلاف ایکشن۔۔
Facebook Comments