سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کاکہنا ہے کہکوئی مانے یا نہ مانے لیکن برکت مرد ہی کی کمائی میں ہوتی ہے۔انہوں نے عورت کی کمائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت گھر چلانا شروع کردیتی ہے تو یہ اس کی سرشت میں شامل ہے کہ وہ ضرور جتاتی ہے۔ ’ایف ایچ ایم‘ پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نے دوسری شادی کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کو دوسری شادی کرنے سے قبل پہلی بیوی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے کہا گیا ہے کہ نکاح عام ہونے سے بےحیائی کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے دوسری شادی سے پہلے بیوی کی اجازت لی جائے۔دوسری شادی کرنے والے مرد پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی نہ کسی کو تو اس سوچ کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔اداکارہ کے مطابق معاشرے کے خلاف جاکر حق کا ساتھ دینا چاہیے اور غلط کو غلط کہنا بھی ضروری ہے۔صائمہ قریشی نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوسری شادی کرتے ہیں تو اسے چھپانے کی ضرورت نہیں،اس کا اعلان اور اسے تسلیم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شادی شدہ آدمی کو کوئی لڑکی پسند آجائے تو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے سے بہتر ہے کہ نکاح کرلیا جائے۔
![barkat sirf mard ki kamai mein hoti hai](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2025/02/Saima-800x320.webp)
برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے، سینئر اداکارہ۔۔
Facebook Comments