کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری محمد رضوان بھٹی سمیت پوری کی مجلس عاملہ نے صحافیوں خصوصا الیکٹرنک میڈیا کے رپورٹرز ، ویڈیو اور فوٹو جرنلسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ مون سون بارشوں کے دوران رپورٹنگ کرتے وقت اپنی اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔محکمہ موسمیات نے 15 جولائی سے شہر بھر میں بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صحافی خود کو ایسے حالات میں نہ ڈالیں جہاں زخمی ہونے، بیمار ہونے کا خدشہ بھی ہو۔ہمارے مرحوم رکن کراچی پریس کلب قیصر محمود نے بھی بستر مرگ سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں انہوں نے صحافیوں خصوصا رپورٹرز کو خبر دینے کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔۔کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے بھی نیوز چینلز کے ، ڈائریکٹر نیوز، بیورچیفس، اسائمنٹ ایڈیٹرز، کنٹرولر نیوز اور ذمہ داروں سے بھی درخواست کی ہے کہ بریکنگ کےلئے وہ اپنے ماتحت عملے کو غیر ضروری خطرہ اٹھانے پر نہ مجبور کریں اور بارش کے پانی کے اندر سے چلنے پھرنے سے گریز کرنے کی احتیاط کریں۔کراچی پریس کلب نے درج ذیل احتیاطی تدابیر یادھانی کے لئے پیش کی ہیں۔بارش کے دوران ویڈیو ریکارڈ کراتے وقت بھیگنے سے بچنے کے لئے برساتی ، چھتری کا استعمال کریں۔۔ بارش کے بعد کھڑے یا بہتے پانی میں اترنے گریز کریں جس گندے پانی کی وجہ سے جلدی بیماریاں ہونے کا امکان رہتا ہے۔۔ایسی جگہیں جہاں پانی کھڑا ہو وہاں چلنے میں احتیاط کریں پانی کے نیچے گڑھے ہوسکتے ہیں۔ایسے جوتے پہننے سے گریز کرین جن کے سول گیلے فرش پر پھسل سکتے ہوں۔ بہتر ہے کہ ربڑ سول یا سفیٹی شوز کا استعمال کیا جائے۔۔بجلی کے کھمبوں ، تاروں ، کیببل اور ٹی وی کی تاروں سے مناسب دوری بنائے رکھیں۔فولادی اسٹرکچرز میں بھی کرنٹ ہوسکتا ہے چھونے میں احتیاط کریں۔۔پریس کلب کے کی مجلس عاملہ نے امید ظاہر کی ہے کہ صحافی ان تدابیر پر عمل کر کے اپنی اور اپنے اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنائی۔