bariat ki darkhuastein khaarij karne ka iqdaam challenge

بریت کی درخواستیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج۔۔

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے بریت کی درخواستیں خارج کرنے کا اقدام چیلنچ کر دیا گیا۔مسجد وزیر خان میں عکس بندی  کیس میں عدالت کی جانب سے دیئے گئے صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی گئی تھیں جنہیں  اِن دونوں فنکاروں کی جانب سے چیلنچ کیا گیا ہے ۔ایڈشنل سیشن کی جانب سے درخواستوں پر فریقین کو 2 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔درخواست گزار صبا قمر اور بلال سعید کا اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اوقاف کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے کہ کوئی غیراخلاقی عمل نہیں ہوا تھا، ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اور میوزک لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔درخواست گزار صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔  واضح رہے کہ دو سال قبل گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے گانے کی ایک ویڈیو مسجد وزیر خان میں عکس بند کی گئی تھی، مسجد میں عکس بندی اور  مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں