bare channels se nikaale gaye audio depart ke head ke bete ka kaabil e fakhar karnaama

بڑے چینل سے نکالے گئے آڈیوڈپارٹ کے ہیڈکے بیٹے کا قابل فخر کارنامہ۔۔

کراچی کےایک بڑے چینل سے چار سال قبل نکالے گئے آڈیو ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کے بیٹے نے قابل فخر کارنامہ انجام دے دیا۔۔ آڈیو ہیڈ گزشتہ چار سال سے بیروزگاری اور کہیں جاب نہ ملنے کے باعث چنے بیچ کر گزارا کرتا ہے لیکن اس کے جماعت نہم کے بیٹے سید نبیل حیدر جعفری نے واٹس ایپ طرز کی ایک ایپ تیارکی ہے جس کا نام ایف ایف میٹنگ رکھا ہے۔۔ اس ایپ کو پانچ فروری کو گوگل ایپ پلیٹ فارم پر رکھا ہے جس کے ورژن ون کو ان تک سینکڑوں افراد ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ چھ مارچ کے 12 بجے تک ایپ کو 180 سے زائد فائیو اسٹار مل چکے ہیں۔ تاہم نبیل نے کہا ہے کہ اس کی ایپ ایک لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے۔کراچی میں واقع ملک گیر فلاحی تنظیم کے روح رواں ظفرعباس نے اس ہونہار نوجوان نبیل کی ایک ویڈیو بنائی ہے۔ اس میں نبیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایپ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہے اور اس میں بصارت میں کمزور افراد کے لیے رنگوں اور فونٹ بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے۔اسی طرح کلربلائنڈ لوگوں کے لیے بھی رنگوں کا ایسا انتخاب رکھا گیا ہے جو وہ باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔نبیل نے بتایا کہ وہ ان کا گھر شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور انہوں نےرقم جمع کرکے دس ہزار روپے میں ایک لیپ ٹاپ خریدا اور اس پر ایف ایف (فرینڈز اینڈ فیملی) میٹنگ ایپ سازی کا آغاز کیا۔ اب تین سال کی محنت کے بعد یہ ایپ تیار ہوچکی ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں