گزشتہ روز ہم نے علی عمران جونیئرپیج پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی قسمت بیگ کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی، اس پوسٹ میں موصوف نے مردحضرات کے لئے ایک ہیئر سیلون کا اشتہار دیا تھا، جس میں بیس فیصد رعایت کے ساتھ ساتھ یہ وارننگ بھی دی گئی تھی کہ اپوائنٹ منٹ کے بغیر کوئی نہ آئے۔۔ ساتھ ہی صحافی نے اخبارات میں خبروں اور اشتہارات کے بھی دعوی کیا تھا۔۔ اس بارے میں پپو نے انکشاف کیا ہے کہ موصوف نہ صرف فیصل آباد پریس کلب کے رکن ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک عدد حمام (سیلون) کے مالک اور شاندار کاریگر بھی ہیں۔۔ کلب کی رکنیت کے حوالے سے جب فیصل آباد پریس کلب کے ایک عہدیدار سے عمران جونیئر ڈاٹ کام نے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ یہ بندہ کلب کا ممبر ہے۔۔ باقی حمام کی ملکیت اور صحافی کے نائی ہونے سے متعلق انہوں نے لاعلمی ظاہر کی۔۔عمران جونیئر ڈاٹ کام نے جب مزید معلومات کے لئے موصوف کے موبائل فون پر رابطہ کرنا چاہا تھا تودو بار کوشش کے باوجود موبائل فون بند ملا۔۔
نائی بنافیصل آباد پریس کلب کاممبر۔۔
Facebook Comments