پپو نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لے کر او ایس آر رکھوانے پر ایک بڑے نیوز چینل کے لاہور بیورو کے اسائنمنٹ ایڈیٹر، کیمرہ اور ایک او ایس آر نمائندے کو چینل انتظامیہ نے فارغ کردیا ہے۔۔ پپو نے اس حوالے سے کافی تفصیلات دی ہیں لیکن عمران جونیئر ڈاٹ کام ان کے نام ظاہر نہیں کررہا تاکہ شاید یہ اگر توبہ کرلیں تو پھر اگلی ملازمت میں کہیں انہیں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ پپو کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز نیوز چینل کے آفیشیل واٹس ایپ نیوز گروپ سے اسائنمنٹ ایڈیٹر کو ریموو کردیاگیا، جب کہ چینل انتظامیہ نے پیر کے روز اس کا آفیشیلی اعلان کیا۔۔ پپو کو چینل کے لاہور بیورو میں ایک سینئر بندے نے بتایا کہ پنجاب کی ایک تحصیل میں کسی او ایس آر کو نوکری دینے کے عوض تین لاکھ روپے لئے گئے، جس میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے اسائنمنٹ ایڈیٹر ، ایک لاکھ روپے کیمرہ مین اور پچاس ہزار او ایس آر کے ایک اور نمائندے کے حصے میں آئے جس نے شکار ڈھونڈا تھا۔۔پپو کے مطابق اس معاملے کی چینل انتظامیہ نے تحقیق کی جس کے بعد ان لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔۔