karachi bar ka hum tv se maafi ka mutaalba

بڑا دھچکا، ادارہ بنانے والوں نےساتھ  چھوڑدیا

ہم نیٹ ورک کو کامیاب کرنے والے اور ہم نیٹ ورک کو کھڑا کرنے والے ہم ٹی وی چھوڑ کر چلے گئے۔ پچاس سالہ تجربہ رکھنے والے ایک ایسے شخص نے ہم چھوڑا ہے جسے پی ٹی وی نے بھی بہترین کام کرنے کے اعزارمیں آٹھ ایوارڈوں سے نوازا۔ ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کو سلطانہ صدیقی بنانے والے سی ای او اور سلطانہ صدیقی کے بیٹے درید قریشی کو درید قریشی بنانے والے اطہر وقار عظیم نے ہم نیٹ ورک چھوڑدیا۔ پپو کے مطابق اطہر وقار عظیم نے ہم ٹی وی کے بعد ہم مصالحہ اور ہم مصالحہ یوکے لانچ کیا تو میڈٰیا انڈسٹری پر ان چینلز نے حکمرانی کی۔ ہم نیٹ ورک کا چینل مصالحہ یو کے کے پیچھے اصل دماغ اور سوچ اطہر وقار عظیم ہی کی تھی۔ اطہر وقار عظیم اپنے تجربے کے باعث اتنی مہارت رکھتے ہیں کہ ڈرامے کا چینل کھڑا کیا تو وہ پہلے نمبر پر گیا۔ کھانا پکانے کا چینل کھڑا کیا تو وہ بھی پہلے نمبر پر گیا۔ پپو کے مطابق ہم نیوز لانچ کرنے کے لئے اطہر وقار عظیم کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوئے تھے۔ ہم نیوز لانچ ہونے کے بعد جب ان کی پالیسیوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو وہ واپس کراچی آگئے۔یہ ہی وجہ تھی کہ ہم نیوز اس طرح لوگوں کے دل پر راج نہیں کرسکا جس طرح ہم انٹرٹینمنٹ اور مصالحہ ٹی وی نے کیا۔ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کو بہت سے مشہور نام دینے والے اطہر وقار عظیم ایک ایسے پروڈیوسر کی طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے اینکرز کو بنایا اور پردے کے پیچھے رہ کر ایسے ایسے پروگرام ٹی وی پر پیش کئے جو لوگوں کے ذہنوں پر آج بھی اپنے نقش چھوڑے ہوئے ہیں۔ بھٹو سے مشرف تک کے ساتھ کام کرنے والے اطہر وقار عظیم نے اپنی مہارت اور ماہرانہ انداز میں پروفیشنل کام کیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ کو پی ٹی وی کی اسکرین پر پیش کرنے والے پہلے پروڈیوسر اطہر وقار عظیم ہی ہیں۔ پاکستان میں اسکوائش کو ٹی وی کو متعارف کروانے والے بھی یہ ہی پروڈیوسر تھے۔ اطہر وقار عظیم نے معروف اینکر اور وکیل نعیم بخاری کے ساتھ سو پروگرام پروڈیوس کئے۔ بھٹو کی پھانسی پر سرکاری ٹی وی ایک ایسا پروگرام متعارف کرایا جو آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ سقوط ڈھاکا پر ایک ایسا پروگرام بنایا جس میں ڈاکیومینٹری بھی پروڈیوس کی اور یہ وہ وقت تھا جب حالات یہ تھے کہ پی ٹی وی کو پولیس نے گھیرے میں لیا تاکہ کوئی سرکاری ٹی وی پر حملہ نہ کردے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے والد وہاب صدیقی کو بطور اینکر متعارف کرایا۔ جیو نیوز کے معروف پروگرام کے بہترین تجزیہ نگار مظہر عباس کے پروگرام کو بھی پروڈیوس کیا اور سینئیر صحافی ادریس بختیار کو بھی اینکر کے طور پر عوام میں متعارف کروانے اطہر وقار عظیم ہی ہیں۔  کھیل کی دنیا میں نام بنانے والے بہترین کھلاڑیوں کو کمنٹیٹرز کے طور پر متعارف کرایا جس میں ہاکی کے کھلاڑی اصلاح الدین اور سمیع اللہ  نمایاں نام ہیں۔ اسی طرح کرکٹ میں اصف اقبال کو بھی کمنٹیٹر کے طور پر متعارف کرایا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں