balochistan times ka editor beron e mulk me laa pata

بلوچستان ٹائمز کا ایڈیٹر بیرون ملک لاپتہ۔۔

بلوچستان ٹائمز کا ایڈیٹر بیرون ملک لاپتہ ہوگیا۔۔ پی ایف یوجے نے صحافی ساجد حسین کے لاپتہ ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری ناصرزیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی صحافی ساجد حسین دو مارچ سے سوئیڈن میں لاپتہ ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی ایف یوجے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سوئیڈش حکومت پاکستانی صحافی ساجد حسین کی جلد بازیابی کے لئے کوششیں کرے۔ ۔ انہوں نے پاکستانی دفتر خارجہ سے بھی اپیل کی ہے کہ ساجد حسین کی بازیابی کے لئے سوئیڈن حکومت پر دباؤ بڑھائے۔۔ ساجد حسین کا تعلق بلوچستان کے علاقے ضلع کیج سے ہے۔۔ وہ کراچی میں انگریزی اخبارات دی نیوز اور ڈیلی ٹائمز میں کام کرچکے ہیں اور ان دنوں اپنا آن لائن اخبار بلوچستان ٹائمز نکال رہے تھے۔۔ جس کے وہ ایڈیٹر ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں