صحافی عبدالواحدرئیسانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں صحافیوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات ا ٹھائے جائیں، ان خیالات کااظہار پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹرناشناس لہڑی، وائس چیئرمین عبدالخالق بنگلزئی ، صدر غلام جیلانی شاد، نائب صدر محمدعلی مری، نائب صدر وارث دیناری، جنرل سیکریٹری فیض الرحمٰن سمالانی، قلات ڈویژن کے صدر فیض نیچاری، جنرل سیکریٹری مختیارقادری ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں صحافت کو شجرممنوعہ بنایاجارہا ہے سینئر صحافی عبدالواحد رئیسانی کی شہادت ایک سانحہ سے کم نہیں ہے ان کی شہادت سے بلوچستان کے صحافی خود ایک بارپھر غیرمحفوظ محسوس کررہے اورا س سانحہ سے صحافتی حلقوں میں بے چینی پیداہوگئی ہے ہم بلوچستان کے تمام صحافتی حلقوں اورتنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات کی مستقل روک تھام کے لیے متحدہوکر جدوجہدکریں،صحافیوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے عملی اورٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور شہید عبدالواحدرئیسانی کے قاتلوں کو جلدازجلد قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک سزادی جائے اوردیگر شہید صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری بھی یقینی کی جائے اوران شہید صحافیوں کے لواحقین کو معاوضہ دیکر مالی معاونت کی جائے ورنہ ہم سخت احتجاج پرمجبورہونگے۔
