محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے حکومت بلوچستان کی جانب سے صحافی برادری کو رہائشی زمین کی الاٹمنٹ اور صحافیوں کی بہبود کیلئے فنڈ کے اجراء کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کی ہے ، ایک تہنیتی پیغام میں ڈی جی پی آر آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عنایت الرحمنٰ نے صوبہ بھر کے تمام صحافیوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہائشی زمین کی الاٹمنٹ اور فنڈ کے اجراء کو ان کی 30 سالہ محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اسی طرز پر تعلقات عامہ کے آفیسران و اہلکاران کیلئے بھی رہائشی کالونی کیلئے زمین کی الاٹمنٹ اور اسپیشل الاؤنس سمیت دیگر درپیش تمام مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اس ضمن میں محکمہ تعلقات عامہ کے مفاد میں گزشتہ سے پیوستہ اقدامات کو آگے بڑھائیں گے اور محکمہ کے وقار کو مزید بلند کرکے تاریخ رقم کریں گے۔
بلوچستان، صحافیوں کو رہائشی زمین کی الاٹمنٹ۔۔
Facebook Comments