بلوچستان کے وزیر خزانہ و اطلاعات ظہوربلیدی نے بلوچستان کا آئندہ مالی سال کابجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ مالی سال 20-2019ء میں صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کے قیام کیلئے3 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ جرنلسٹ ویلفیئر فنڈاور ہاکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت سرمایہ کاری سے حاصل منافع کو صحافیوں اور ہارکرز کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت سے پالیسی مرتب کی جائے گی ۔محکمہ تعلقات عامہ کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں اس شعبے میں آنے والے مالی سال 20-2019ء کیلئے غیر ترقیاتی بجٹ میں 595ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
Facebook Comments