بلوچستان میں نئی میڈیا پالیسی کی تیاریاں۔۔

ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگ زیب کاسی سے  الیکٹرانک میڈیا کے بیورو چیفس و جرنلسٹس کے وفد نےملاقات کی۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگ زیب کاسی نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں میڈیا کے کردار کو انتہائی اہم سمجھتی ہے اور رابطہ کاری کے ذریعے اس کو مزید وسعت دے کر مستحکم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ حکومتی سطح پر اٹھائے گئے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات و منصوبوں کی تشہیر کو عوام تک مثبت انداز میں پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشریٰ رند کے احکامات کے تناظر میں ڈی جی پی آر اپنی سطح پر تمام صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے حل میں سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور صحافیوں کی صحافتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر اس اخبار ، جریدے یا چینل جس میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ استعداد ہو گی اسکی سر پرستی کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔ مزید برآں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جرنلسٹس اور میڈیا کی صنعت کے فروغ میں نئی میڈیا پالیسی بنانےجا رہی ہے اور اس حوالے سے صحافیوں کی مشاورت کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب مرحلہ وار پریس کلب ،میڈیا ہاؤس سمیت اخبارات،جرائد، پرنٹنگ پریس اور نیوز چینلز کا بھی دورہ کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگ زیب کاسی کو بیورو چیفس اور جرنلسٹس نے مبارکباد پیش کی اور نظامت تعلقات عامہ کے کرادر کو پریس اور حکومت کی سطح پر پل کا کردار قراد دیا۔ جبکہ عرصہ بعد ڈی جی پی آر کی سطح پر مربوط کوارڈینیشن کی بھی تعریف کی۔ بیورو چیفس نے ڈی جی پی آر کو اپنے دیرینہ مسائل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ڈی جی پی آر نے تمام مسائل اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں