پریس کلب ڈھاڈر بولان کے لاپتہ فنانس سیکرٹری غلام فاروق جتوئی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔۔بلوچستان یونین آف جرنسلسٹ نے لاپتہ صحافی کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔۔یاد رہے مذکورہ صحافی کو ایک ماہ قبل لاپتہ کردیا گیا تھا جبکہ صحافی کی بازیابی کے لئے بی یو جے سمیت دیگر صحافی تنظیمیں نے احتجاج ریکارڈ کرائی تھی۔۔اس سے قبل غلام فاروق کی والدہ بھی اپنے بیٹے کی راہ تکتے تکتے بیٹے کی جدائی کا درد دل میں لئے اس دار فانی جہاں سے رحصت ہوئے تھے جبکہ اس کا والد بھی اس جہاں سے رخصت ہوگئے۔غلام فاروق کی والدہ اپنے بیٹے کی بازیابی کے لئے آخری سانس تک لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سے احتجاج کرتی رہی تاہم وہ اپنے بیٹے کی چہرہ دیکھے بغیر اس جہاں سے رخصت ہوئی تھی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments