بلوچستان میں پہلی خاتون صحافی کو بیورو چیف بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا،15 سال قبل پرنٹ میڈیا سے صحافی کا آغاز کرنے والی خاتون صحافی بشری قمر الیکٹرانک میڈیا میں کام کا آغاز کیپٹل ٹی وی سے کیا جس کے بعد وہ نیو نیوز اور 92 نیوز سے بھی منسلک رہی بہترین رپوٹنگ پر ناصرف یہ کے اداروں کی جانب سے اسناد سے نوازا گیا بلکہ نیشنل سطح پر ہونے والے رپوٹنگ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرکے ملک بھی میں صوبے بلوچستان کا نام روشن کیا بشری قمر ایک سال قبل جی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے جس پر کوئٹہ میں جی ٹی وی نیوز کے بیورو چیف نے کراچی ہیڈ آفس میں تبادلے کے وقت ہیڈ آفس میں بشری قمر کا نام بیوروچیف کے لئے تجویز کیا بشری قمر کے کام،محنت اور لگن کو دیکھتے ہوئے جی ٹی وی نیوز کی انتظامیہ نے کوئٹہ کے لئے پہلی خاتون بیورو چیف کا انتخاب کرتے ہوئے بلوچستان کو اعزاز بخشا جس کے بعد بشری قمر بلوچستان میں پہلی بیورو چیف خاتون جبکہ پاکستان کی دوسری بیورو چیف بن گئی ہیں ان سے قبل پشاور میں بھی آج ٹی وی نیوز نے خاتون بیورو چیف کا انتخاب کیا جو عرصہ دراز سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

بلوچستان کی پہلی خاتون بیوروچیف کااعزاز۔۔
Facebook Comments