balochistan ke tamam press club ki registration mansookh

بلوچستان کے تمام پریس کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ۔۔

بلوچستان چیئرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی(بی سی آر اے) نے پورے صوبے میں  تمام نئے اور پرانے پریس کلبز کی رجسٹریشن کو منسوخ کرتے ہوئے اس بابت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، از سر نو رجسٹریشن کا عمل پریس کلبز کے لئے ضروری درکار معیار اور شرائط وضوابط کی روشنی میں ہوگا۔۔واضح رہے کہ یہ اقدام ان خدشات اور شکایات کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شعبہ صحافت سے عدم واقفیت اور معیاری ومستند صحافتی اداروں سے تعلق نہ رکھنے والے افراد بھی مقرر معمولی فیس جمع کرکے مختلف ناموں سے پریس کلب رجسٹریشن کرچکے ہیں جس سے صحافتی معیار کو بری طرح نقصان پہنچ رہا تھا، اس بناء پر ان تمام نئے پریس کلبز کی رجسٹریشن منسوخ کرکے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو نوٹیفکیشن کے زریعے اطلاع کی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں