balochistan ke sahafion keliye welfare fund ka ajra

بلوچستان کے صحافیوں کے لئے ویلفیئر فنڈ کا اجرا۔۔

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کی کنوینرسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کے حقیقی عکاس ہوتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو صحافیوں اور ورکروں کے مسائل کا بخوبی احساس ہے اسی لئے ان کی خصوصی ہدایت پر جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان حکومت کے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ ہو یا الیکٹرانک میڈیا صحافی معاشرے کے حقیقی عکاس ہوتے ہیں جو اپنے قلم اور آواز سے حق اور سچ کو سامنے لانے اور معاشرے میں موجود برائیوں کی نشاندہی کر کے حکومت و انتظامیہ کو آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کے سلسلے میں ہر فورم پر ساتھ دیا جائے گا۔صوبائی حکومت نے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈپر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ا سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ مثبت صحافت معاشرے میں بہتری لانے میں اہم کردا ر ادا کرتی ہے اور اس سلسلے میں ضروری ہے کہ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا اپنے اپنے پلیٹ فارمز سے ملکی ترقی اور معاشرے میں بہتری لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں