پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بلوچستان کے صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے میں درپیش مشکلات سے واقف ہیں ،بلوچستان یونین ا ٓ ف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے نومنتخب صدرعرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور بلوچ سمیت تمام دیگر کامیاب امیدواروں نور الہی بگٹی، نذر جمالی، نعیم بھٹی، حفیظ اللہ شیرانی، عبدالغنی کاکڑ، گلزار شاہ، زین الدین، جبار بلوچ ، شہزاد مرتضی زہری، محمد ابراھیم بہرانی، عبدالرزاق نادر، سلیم شاھد، رشید بلوچ ، سید خلیل الرحمان ،عیسیٰ ترین ، ایوب ترین، بنارس خان، حاجی خالد، حسن رسول، شاہ حسین اور موسی فرمان کو مبارکباد دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے اور صحافت کی آزادی میں یقین رکھتی ہے، جمہوریت اور آزاد صحافت لازم و ملزوم ہیں۔علاوہ ازیں سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی ، رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر عرفان سعید اور انکی منتخب کابینہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برداری نے ہمیشہ بلوچستان کامثبت تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ،بی یو جے کی نو منتخب کابینہ بلوچستان کے عوام اور صحافی برداری کی بہتری کے لئے عوامی مسائل اجاگر کرنے پر توجہ دے ، حکومت صحافی برداری کے ساتھ کھڑی ہے اپنے تہینتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ہمیشہ بلوچستان کے اقدار اور روایات کی پاسداری کرتے ہوئے صوبے کے حقیقی مسائل اور صحافی برداری کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا ہے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں ،بی یو جے بلوچستان کے عوام کی آواز بن کر عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرے ۔ سینئر صوبائی وزراء سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور حاجی نور محمد دمڑ نے بی یو جے کے نو منتخب صدر عرفان سعید اور انکی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا صوبائی حکومت صحافی برداری کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔دریں اثناء بی این پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید اور انکی کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بی یو جے کی نئی کابینہ نہ صرف صحافیوں بلکہ صوبے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی گو نا گوں مسائل کا شکار ہیں ‘مشکل ترین حالات میں بھی صوبے کے صحافیوں نے بہترین کردار ادا کرتے ہوئے قلم کی حرمت کو بلند رکھا ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما شانیہ خان نےبی یو جے کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔
