balochistan ke sahafi apne huqooq par kabhi samjhota nahi karenge

بلوچستان کے صحافی اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بی یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کال پر پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام جمعہ کو یوم سیاہ منایا اور سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ، صحافیوں نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اس موقع پر صحافیوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بی یوجے کے صدر خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے کہا کہ متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ ملک میں آزادی صحافت پر براہ راست حملہ ہے حکومت نے عجلت میں قانون سازی کی ہے ،جس کے خلاف صحافی ملک بھر میں سراپا احتجاج ہیں جبکہ ترمیمی ایکٹ نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو شدید تشویش میں مبتلا کیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ جمہوری روایات کی پاسداری کی دعویدار سیاسی جماعتوں نے متنازع قانون سازی کے ذرئعے اپنے قول و فعل میں تضاد کو ثابت کیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی اپنے حقوق پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور پی ایف یو جے کی کال پر شروع کی گئی ملک گیر احتجاجی تحریک میں بی یوجے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں