بلوچستان ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی،وفاقی حکومت اور محکمہ اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، سماعت 2ہفتے بعد ہوگی۔درخواست صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ، انسانی حقوق کمیشن اور بلوچستان بار کونسل نے دائر کی ہے،صدربی یو جے خلیل احمد، وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل راحب بلیدی درخواست گزار ہیں۔
Facebook Comments