balochistan akhbaari mulazimeen ki eid kharab hone ka khadsha

بلوچستان ،اخباری ملازمین کی عیدخراب ہونے کا خدشہ۔۔

بلوچستان ایڈیٹرز کونسل نے اپنے بیان میں رمضان المبارک اور عید کے موقع پر اخبارات اور جرائد کو حکومت بلوچستان کیجانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری  بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی واحد صنعت گذشتہ کئی سالوں سے بحران کا شکار ہے جبکہ محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان میں بجٹ کی کمی کے باعث بروقت ادائیگی ممکن نہیں ہو پارہی ‘ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر محکمے کو اضافی گرانٹ فراہم کی جائے تاکہ رمضان اور عید کے موقع پر اخباری صنعت سے وابستہ مالکان اور ورکرز کے گھروں میں بھی معاشرے کے دیگر افراد کیطرح خوشیاں منائی جاسکے ‘ کیونکہ اگر فوری طور پر ادائگیاں نہیں کی گئی تو پہلے سے بحران کے شکار صنعت میں صورتحال مزید سنگین ہوجائیگی اور سینکڑوں ملازمین و مالکان کے گھرانے عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہونے کیساتھ ساتھ اخباری کی اشاعت جاری رکھنا ممکن نہیں راہ پائیگا ‘ بیان میں محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل اور تمام عملے کیجانب سے خصوصی دلچسپی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں