بلوچ گلوکار کی گھر کی تعمیر کیلئے مدد کی اپیل۔۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچی گانے’ کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عبدالوہاب بگٹی نے اپنے گھر کی تعمیر کے لیے بلوچستان حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پاکستان بھر میں اور خاص طور پر بلوچستان میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، جس سے بہت سے گھر زیر آب یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک سیلاب سے 36 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 60 فیصد بلوچستان میں ہیں۔ایسا ہی ایک گھر بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کا ہے جنہوں نے 2022ء میں کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کی، اس گانے میں اُنہوں نے بلوچ فنکاروں کیفی خلیل اور ایوا بی کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔وہاب علی بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ 20 اگست کو ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ماحول مزید خراب ہوگیا اور ہم سب گھر والوں کو کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنی پڑی۔اُنہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس کے بعد ایک دوست کے گھر میں پناہ مل گئی۔وہاب علی بگٹی نے بلوچستان حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کا گھر دوبارہ تعمیر کرنے میں ان کی مدد کریں۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں