baldiati reports ki mayor karachi par tanqeed

بلدیاتی رپورٹرز کی میئر کراچی پر تنقید۔۔

کراچی کے لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے میئر کراچی وسیم اختر کے اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کراچی پریس کلب کے 4 اراکین کو بلدیہ عظمیٰ کراچی حج پر بھیجے گی، ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی رپورٹنگ کرنے والے تمام رپورٹرز پریس کلب کے رکن نہیں ہیں، جبکہ گزشتہ 5 تا20 سال سے بلدیاتی رپورٹنگ کر کے خدمات انجام دینے والے رپورٹرز کو نظر انداز کر کے میئر کراچی نے بیٹ رپورٹرز کی دل آزاری کی ہے، ترجمان ایل بی آر اے کا کہنا ہے کہ میئر کراچی بلدیاتی ادروں کی رپورٹنگ کرنے والے 5 بیٹ رپورٹرز کو حج پر بھیجنے کا اعلان کر کے بیٹ رپورٹرز کی اس تشویش کو دور کریں، ترجمان نے کہا کہ جب اسپورٹس کی رپورٹنگ کرنے والوں کو ہی اسپورٹس کی رپورٹنگ کے لیے بیرون ملک لے جایا جاتا ہے اسی طرح سندھ حکومت کی رپورٹنگ کرنے والے رپورٹرز کو اندروں ملک یا سیاسی رپورٹرز کو سیاسی کوریج کے لیے بیرون ملک لے جایا جاتا ہے اسی طرح بلدیاتی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا ہی حق ہے کہ انہیں حج کی قرعہ اندازی میں شامل کر کے کم از کم 5 بلدیاتی رپورٹرز کو حج پر بھیجا جائے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں