bakery wale channel intezamia ne 3 bureaus band kardiye

بیکری والے چینل انتظامیہ نے 3 بیوروز بند کردیئے، ملازمین برطرف۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بیکری والے چینل کی انتظامیہ نے اپنے تین بیوروز بند کرکے تیس کے قریب لوگوں کو فارغ کردیا ہے۔۔ پپو کے مطابق گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد بیوروز کو اچانک بندکردیاگیا اور وہاں صحافی سے لے کر ڈرائیور،آفس بوائے تک کو اچانک فارغ کردیاگیا۔۔ جہاں ایک جانب پیکا ایکٹ کے خلاف صحافتی تنطیمیں اور چینل مالکان ایک ہی صف میں کھڑے نظر آرہے ہیں وہیں چینل  انتظامیہ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باریک واردات کرڈالی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک جانب مہنگائی اپنے جوبن پر ہے دوسری طرف آگے رمضان المبارک اور عید آ رہی ہے بہت پریشان ہیں سب لوگ بیچارےلیکن چینل انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ برطرف کئے جانے والوں نے چینل مالک کے نام خط بھی لکھا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔۔خط میں کہاگیا ہے کہ مٹھائی والے چینل میں گزشتہ بارہ دن گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد بیورو ز پر بھاری رہے۔۔چینل کی ریٹنگ نہ آنے کا بہانہ کرکے تینوں بیوروز کے عملے کو نکال دیاگیا۔۔ ہے حالانکہ کورنا کے دوران میڈیا ڈاون سائزنگ کے دنوں میں فیصل آباد بیورو کو کارکردگی کی بدولت چھیڑا تک نہیں گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں