تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کہاہے کہ میں کسی بیکر ی یا ہوٹل میں کام نہیں کرتا تھا ، میں ایک گروپ میں کام کرتا تھا جو پچاس کمپنیوں کا گروپ تھا ، فردوس عاشق اعوان میرا بیکری میں کام کرنا ثابت کردیںتو صحافت چھوڑ دوں گا لیکن اگر نہ کرسکیں تو سیاست چھوڑ دیں۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ میں کسی بیکر ی یا ہوٹل میں کام نہیں کرتا تھا ، میں ایک گروپ میں کام کرتا تھا جو پچاس کمپنیوں کا گروپ تھا ۔میں اس کا میڈیا ایڈوائزتھا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جھوٹ نہ بولیں ، اگر میں بیکری میں جھاڑوبھی دیتا ہوتا تو بہت فخر سے بتاتا لیکن میں نے کسی بیکر ی میں کام نہیں کیا ۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ایک زیادتی ہوئی ہے کہ آج صبح جب میری بیگم نے مجھ کو اٹھایا تو وہ کہہ رہی تھی کہ اٹھ ارشاد بیکری والے ، اٹھ ارشاد ہوٹل والے ، تو ہوٹل اور بیکریوں میں کام کرتا رہا لیکن ہم کوبتایا نہیں ہے اور ہمیں دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان میرا بیکری میں کام کرنا ثابت کردیں تو میں صحافت چھوڑ دوں گا لیکن اگر ثابت نہ کرسکیں توسیاست چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اوربات بتانا چاہتاہوں کہ میں اور میری بیٹی آجکل کیک بنانا سیکھ رہے ہیں اور میں وہ کیک فردوس عاشق اعوان کو بھی بھیجوں گا ، اگر وہ میرا بیکری یا ہوٹل میں کام کرنا ثابت کردیں۔۔۔
بیکری والا نہیں، ارشادبھٹی کا مشیراطلاعات کو جواب۔۔
Facebook Comments