اخبارات میں پیسے لے کر رپورٹرز بنانے کا کام تو بہت پرانا ہوگیا۔۔ٹی وی چینلز بھی کم نہیں۔۔ نائنٹی ٹو چینل نے راجن پور میں ایسے شخص کو ڈسٹرکٹ رپورٹر بنادیا ہے جو چائے کے ہوٹل پر کبھی چائے بناتا ہے تو کبھی تندور پر روٹیاں لگاتا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مذکورہ نانبائی نے چینل کو ایک لاکھ روپے دیئے ہیں جس کے بدلے اسے لائیو کٹ، کیمرہ ، چینل کا لوگو بھی دیا گیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو رپورٹر اس لئے بنایاگیا کہ باقی پروفیشنل رپورٹر تنخواہ مانگتے تھے اور یہ نہ صرف فری میں کام کرے گا بلکہ پانچ ہزار روپے ماہانہ ادارے کو ادا بھی کرے گا۔۔پپو نے چینل انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ کسی بھی رپورٹر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کے لئے کیا اب صرف پیسہ ہی اہمیت کا حامل ہے۔۔اہلیت، تعلیم، تجربہ کسی کی کوئی اہمیت نہیں رہی؟؟ اب چینل انتظامیہ بھی مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے کے سلوگن پر عمل کررہی ہے؟؟ پپو نے معصومانہ سوال بھی کیا ہےاور پوچھا ہے کہ جو رپورٹر پیسے بھر کر بھرتی ہوگا وہ کمائے گا کہاں سے؟؟
نانبائی 92نیوز کا رپورٹر بن گیا۔۔۔
Facebook Comments