media se guftgu par pabandi ke khilaaf darkhuast daair

باجوہ کی بھی آڈیوز عمران خان کے پاس موجود ہیں، حامدمیر۔۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس جنرل (ر)باجوہ کے آڈیوز موجود ہیں ، ان کی جانب سے سابق آرمی چیف کے 10فیصد معاملات بھی سامنے نہیں لائے گئے ہیں ۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کاکہنا تھا کہ جنرل (ر)باجوہ صرف صحافیوں سے نہیں بلکہ سیاستدانوں سے بھی ملاقات کررہے ہیں اور اپنا موقف پیش کررہے ہیں ، دوسری جانب عمران خان نے بھی ایک فہرست تیا ر کرلی ہے کہ جنرل(ر) باجوہ کے کون کون سے معاملات سامنے لانے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)باجوہ کے ساتھ موجود لوگوں نے ہی ان کی آڈیوز ریکارڈ کرکے عمران خان کے حوالے کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل عمران خان نجی محفلوں میں کہہ رہے ہیں کہ میں جنرل (ر)باجوہ کو اتنا ایکسپوز کروں گا کہ لوگ بھٹو اور الطاف حسین کو بھول جائیں گے ۔ عمران خان کی جنرل (ر)باجوہ سے متعلق پالیسی ” ہم تو ڈوبے ہیں صنم ۔۔۔تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ والی ہے ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں