bahu kabhi beti nahi ban sakti

بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی، اداکارہ صبا فیصل۔۔

اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ اولاد بہت بڑا فتنہ ہوتی ہے، وہ انسان کو جینا تک سکھا دیتی ہے اور ان کی اولاد نے بھی انہیں اچھی طرح جینا سکھا دیا، اسی طرح بہو کبھی بھی سسرال میں بیٹی نہیں بن سکتی۔صبا فیصل حال ہی میں اداکارہ پروین اکبر اور فرح ندیم کے ہمراہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں تینوں سینئر اداکاروں نے بچوں کی پرورش اور نئے دور کے بچوں میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر باتیں کیں۔تینوں اداکاراﺅں نے کہا کہ حالیہ دور کی لڑکیوں میں ماضی کی لڑکیوں کے مقابلے عدم برداشت زیادہ ہے، وہ چاہتی ہیں کہ شادی ہوتے ہی ان کے کم عمر شوہر کے پاس دنیا کی ہر سہولت موجود ہو۔اسی بات پر صبا فیصل نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ شادی ہوتے ہی سیٹل زندگی چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے پاس گاڑی، بنگلہ اور پیسے ہوں تو انہیں کسی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے کے بجائے 45 اور 50 سال کے مرد سے شادی کرنی چاہیے جس کے پاس سب کچھ ہو۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی ابھی صرف منگنی ہوئی ہے اور انہوں نے خود اپنی پسند سے بیٹے کی منگنی کروائی ہے۔اس سے قبل رواں برس جنوری میں صبا فیصل کی اہل خانہ کے ہمراہ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ارسلان فیصل نے شادی کرلی لیکن اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی شادی نہیں ہوئی، صرف منگنی ہوئی ہے۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی، بہو کو صرف بہو کے رشتے میں ہی عزت اور احترام دیا جانا چاہیے۔ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اداکارہ پروین اکبر نے بھی کہا کہ وہ اس بات سے کبھی قائل نہیں ہو سکتیں کہ بہو بیٹی ہوتی ہے اور ساس مان بن سکتی ہے۔اسی معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر وہ قربانی کے جانور کے پاس کئی گھنٹے تک بیٹھی رہیں اور کافی دیر بعد ان کے پاس بیٹی آئی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان کی بیٹی تھیں جو عید پر ان سے ملنے آئی تھیں، ان کی شادی ہو چکی ہے لیکن اگر ایسا ہی کام ان کی بہو کرتیں تو وہ غصہ ہوجاتیں اور ان کے ذہن میں بہو سے متعلق غلط خیالات آتے۔ان کا کہنا تھا کہ سسرال والوں کا گھر بہوﺅں کا اپنا گھر ہوتا ہے، انہیں اس کے ہر کام کی ذمہ داری لینی چاہیے، اس لیے وہ سمجھتی ہیں کہ بہو کبھی بیٹی نہیں ہو سکتیں۔اسی طرح انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اولاد کو فتنہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں اولاد نے جینا سکھا دیا اور وہ اولاد کی وجہ سے بہت اچھے طریقے سے زندگی گزار رہی ہیں۔صبا فیصل نے پروگرام میں ماضی میں اپنی بہو اور بڑے بیٹے سلمان فیصل سے اختلافات کے معاملے پر بھی دبے الفاظ میں بات کی اور کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر گھر کی باتیں شیئر نہیں کرنی چاہیے تھیں, لیکن بطور انسان وہ بے بس تھیں اور ان سے غلطی ہوگئی۔انہوں کہا کہ مذکورہ غلطی سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ دعاگو ہیں کہ خدا ان کے بیٹے اور بہو کو بھی خوش رکھے اور ان کے لیے بھی بہتری ہو۔خیال رہے کہ صبا فیصل اور سلمان فیصل کے درمیان دسمبر 2022 میں اس وقت اختلافات پیدا ہوگئے تھے جب اداکارہ نے ان کی اہلیہ کے خلاف باتیں شیئر کی تھیں اور بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔صبا فیصل نے سلمان فیصل اور ان کی اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے تمام الزامات پر معافی مانگتے ہوئے بیٹے کو معاف کردیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں