bahu betay se mutaliq videos ghalti thi

بہو،بیٹے سے متعلق وڈیوز غلطی تھی، اداکارہ کا اعتراف۔۔

اداکارہ صبا فیصل نے سوشل میڈیا سے اپنی بہو اور بیٹے سے متعلق پوسٹ کردہ ویڈیوز کو غلطی تسلیم کرلیا ، ساتھ ہی کہا کہ آئندہ نجی معاملات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں ہو گی ۔۔یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبا فیصل نے کہا غصہ حرام ہے ، کہتے ہیں غصے میں  سکون سے بیٹھیں اور پانی پئیں ، میرے لئے  وہ ایک نازک لمحہ تھا جس میں، میں نے وہ ویڈیو شیئر کی مجھے وہ شیئر نہیں کرنی چاہئےتھی ، ویڈیوز اس لئے ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ  وہ خود مجھ سے نہیں دیکھی جا رہی تھی ۔صبا فیصل نے کہا کہ جب میں نے بیٹے کا نام لیا تو بہت درد اور تکلف تھی ، شائد میں نے اس وقت سمجھداری سےکام نہیں لیا ، دونوں ویڈیوز اس لئے ہٹا دیں کیونکہ وہ مجھ سے نہیں دیکھی جا رہی تھیں۔آئندہ کبھی میرے نجی معاملات سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے ۔اداکارہ نے ایک سوال پر جواب دیا کہ بہو اپنی پسند کی لائی ہوں، وہ اب بھی میرے بیٹے کے ساتھ ہیں، لیکن ہر کسی کو  اپنی مرضی سے نہیں ڈھال سکتے ، مجھے ویڈیوز شیئر کرنے کا پچھتاوا ہے ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں