معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ آئی ٹی میں انقلاب لانے اور نوجوان طبقےکی خودساختہ دعوی دار اور ترجمان حکومت ہر سال موبائل فون مزید سے مزید مہنگےکر کےنوجوان طبقے کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی اور آئی ٹی انقلاب کیسے لائے گی؟۔غریدہ فاروقی کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واضح طور پر شوکت ترین بجٹ تقریر پڑھتے پڑھتے تھک گئے ہیں،آغاز بہت جوش جذبے اور اونچی اونچی آواز میں تیز تیز پڑھنے سے کیا تھا اور اب آواز میں سستی آ گئی ہے۔انہوں نےکہا کہ باہر سےموبائل فون منگوانا اب مزید مہنگا! ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ، نوجوان طبقےکی خودساختہ دعوےدار ترجمان حکومت اور آئی ٹی میں انقلاب لانےکی دعوےدار حکومت ہر سال موبائل فون مزید سے مزید مہنگےکر کےنوجوان طبقے کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی اور آئی ٹی انقلاب کیسے لائے گی؟۔
