dastoor group ke intekhabaat arif khan sadar muntakhib

بدنام زمانہ ادارے کے ملازم کا صحافیوں کے خلاف کیس؟؟

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے کراچی پریس کلب کے ممبر اور سینئر صحافی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ  عمران جونئیر کے خلاف مقدمہ درج ہونے اور وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اس معاملے کو پہلے سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن میں لے جایا جائے۔۔سینٹرل ایگزیکٹو کونسل دستور گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک بدنام زمانہ ادارے کے ملازم کی جانب سے ایک سینئر صحافی کے خلاف مقدمہ درج ہونا اور وارنٹ گرفتاری جاری ہونا آزادئ اظہار رائے اور آزادئ صحافت کے خلاف ہے۔۔دستور گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے کو کمیشن میں لے جایا جائے اور کمیشن ماتحت عدالت میں دائر نجی استغاثے پر ہونے والی عدالتی کارروائی کو مانیٹر کرے جس کا اسے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت اختیار حاصل ہے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں