bachpan mein ghareelu mulazimeen ne mutaaddid baar ziyadti ka nishana

بچپن میں گھریلو ملازمین نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، نادیہ جمیل۔۔

سینئر اداکارہ  اور میزبان نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کے ساتھ پیش آنے والے متعدد جنسی زیادتی کے واقعات میں ان کے گھریلو ملازمین ملوث تھے۔اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں گزشتہ برس جولائی میں اپنی کی جانے والی ٹوئٹ پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں بچپن میں بارہا اپنے ہی گھریلو ملازمین کی جانب سے جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکارہ نے ایک سال قبل اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی استحصال کا شکار ہوئیں، دوسری مرتبہ 9 برس، تیسری بار 17 اور چوتھی مرتبہ 18 سال کی عمر میں ان کا جنسی استحصال ہوا۔اداکارہ نے لکھا تھا کہ کم عمری میں ان واقعات کے بعد مجھے ڈپریشن، شرمندگی، صدمے اور خوف سے نکلنے میں کئی سال لگے، اب میں اس مشکل وقت سے نکل چکی ہوں، یہ زخم مندمل ہوچکا ہے، اب زندگی میں آگے بڑھ رہی ہوں، ہمیشہ درد سے خوشحالی کی جانب راستہ ہوتا ہے اور آپ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے ساتھ جنسی زیادتی کے جو بھی حادثات ہوئے وہ گھریلو ملازمین کے ہاتھوں ہوئے، جب میں نے یہ بات دہرائی کہ میرے ساتھ یہ سب ہوا تو اس بات کو نظر انداز کردیا گیا اور چونکہ بچپن میں اسے نظر انداز کردیا گیا تھا اس لیے میں نے اسے اہمیت ہی نہیں دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں