اداکار، ہدایتکار اور میزبان ساحر لودھی نے ماضی میں اپنے والدین کو درپیش آنے والے مالی مسائل کا انکشاف کیا ہے۔ساحر لودھی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کی پیدائش کے بعد گھر کے مالی حالات کافی بگڑ گئے تھے، اُنہوں نے اپنے والدین کو بڑی مشکلوں سے زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے۔ساحر لودھی کا بتانا ہے کہ اُن کی والدہ نے ایک پرانا قصہ یاد کرتے ہوئے اُنہیں ایک بار بتایا تھا کہ اُن کے پاس صرف دو جوڑے تھے جو پہن پہن کر کافی گھِس چکے تھے، وہ اپنے کپڑوں کو دوپٹے کی مدد سے چھپاتی تھیں۔ساحر لودھی کا بتانا ہے کہ جب اُنہیں امریکا جانا تھا تو ٹکٹس کے لیے پیسے کم تھے، اس دوران اُن کی والدہ نے اُنہیں اپنی باریک سی سونے کی چوڑیاں بیچنے کے لیے دی تھیں۔انٹرویو کے دوران اُنہوں نے اپنے والد کو درپیش مالی مسائل اور اُن کی جدوجہد سے متعلق بھی بات کی۔ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ اُن کے والد صرف خاندان کی کفالت کے لیے رات کی شفٹوں میں کام کیا کرتے تھے۔ساحر نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ آج اِن کے والد اِن کی کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ساحر لودھی کا مزید بتانا تھا کہ میں اور میرے سب ہی بہن بھائی اپنی اپنی ذمے داریوں سے اچھی طرح سے واقف ہیں، والد اور والدہ کی بڑھتی عمر میں اُن کی دیکھ بھال کے لیے سب اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ساحر لودھی اور شائستہ لودھی دونوں کامیاب فنکار اور بہن بھائی ہیں۔ساحر لودھی نے انفرادی طور پر انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے جبکہ شائستہ لودھی مارننگ شو کی کامیاب میزبان اور اداکارہ ہونے کے ساتھ ڈاکٹر بھی ہیں۔
بچپن بہت کسمپرسی میں گزرا، ساحر لودھی۔۔
Facebook Comments