rawana teen cup greentea peeti hoon

بچی ہوئی بریانی گھر والوں کیلئے لے جاتی تھی، اداکارہ کا انکشاف۔۔

معروف اداکارہ حمائمہ ملک  اپنی مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حمائمہ ملک نے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ “جب ہمارے ملک میں 5 ہزار کا نوٹ آیا تو مجھے رونا آگیا تھا کیونکہ میں نے غربت بھی دیکھی ہے۔ میں نے 14 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کیا اور اس وقت مجھے سیٹ پر جو بریانی ملتی تھی، میں اسے بچا کر رکھ لیتی تھی کہ جب میں گھر جاؤں گی تو میرے امی ابو اور بہن بھائی بھی کھائیں گے”۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ “ہم لوگ کرائے کے گھر میں رہتے تھے جس کا کرایہ 3 ہزار روپے تھا اور آج کل تو گھر کا راشن خریدنے کے لیے 3 لاکھ روپے بھی کم لگتے ہیں۔ہم لوگوں نے اے سی کبھی نہیں دیکھا تھا، میں نے بسوں میں سفر کیا ہے تو ہر چیز کا صحیح وقت ہوتا ہے اور زندگی میں ہر چیز اپنے صحیح وقت پر ملتی ہے”۔اداکارہ بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں اور بتایا کہ  “میں نے اپنی زندگی کی ان مشکلات سے نکلنے کے لیے جتنی محنت کی اس دوران خود کو کھو دیا”۔اداکارہ نے ا پنی کم عمری میں شادی اور طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ” میری شادی  18 سال کی عمر میں ہوگئی تھی لیکن محض دو سال بعد ہی طلاق ہوگئی”۔انہوں نےبتایا  کہ” میں اپنی پہلی فلم” بول” کی شوٹنگ میں مصروف تھی کہ شوٹنگ سیٹ پر مجھے طلاق کی کال آئی اور مجھے کہا گیا کہ” بول” کی شوٹنگ چھوڑ کر آجائیں یا پھر طلاق لے لیں۔اس وقت طلاق کے معاملے پر انہیں فلم ساز شعیب منصور نے بھی اچھی تجویز دی لیکن انہوں نے وہی کیا جو ان کے دل نے چاہا اور وہ فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر نہیں گئیں اور ان کی محض 20 سال کی عمر میں پہلی طلاق ہوئی۔ اداکارہ حمائمہ ملک نے بتایا کہ 2021 میں انہوں نے ہدایت کار انجم شہزاد کے ڈرامے کے ذریعے سکرین پر کافی عرصے بعد واپسی کی، کیوںکہ کسی سے تعلقات کی وجہ سے وہ دو سال تک سکرین سے دور تھیں۔ واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں