پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کے بچے انہیں کام پر جانے سے روکتے رہے تھے۔ویب سائٹ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدف نعیم کے شوہر نعیم بھٹی نے بتایا “بچوں کا کہنا تھا کہ ماما کام پر نہ جائیں آپ سے رابطہ ختم ہو جاتا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ بیٹا مجبوری ہے، کوشش کروں گی کہ جلدی آجاؤں، اور انہیں پیار کر کے نکل گئیں۔نعیم بھٹی خود بھی کیمرا مین ہیں اور شادی بیاہ کی تقریبات کی ویڈیوز بناتے ہیں، دونوں کی شادی سنہ 2000 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، بیٹی 20 جب کہ بیٹا 14 سال کا ہے۔ نعیم بھٹی کے مطابق صدف کی عمر 40 سال تھی اور انہوں نے 14 برس قبل صحافت شروع کی تھی، وہ اپنے کریئر کے دوران مستقل طور پر خبریں گروپ کے ساتھ ہی منسلک رہیں۔
Facebook Comments