اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچہ پیدا کرنا نہیں بلکہ گود لینا چاہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم سعید نے اس سال کے آغاز میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں اداکار محب مزرا کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔اب حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ”ماضی میں اُنہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش رہی تھی لیکن اب وہ بچے کو جنم نہیں دینا چاہتیں بلکہ وہ کسی بے سہارا بچے کو گود ضرور لینے کا سوچ رہی ہیں۔”صنم سعید کا بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ” وہ کسی نئے انسان کو دنیا میں لانے کے بجائے کسی بے سہارا بچے کو گود لیں گی اور یہ سب سے اچھا عمل ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ”لوگوں کو ایسی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو کہ اِن کے لیے فائدہ مند ہو۔”اداکارہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ “کسی کی شادی، طلاق یا دوسری شادی سے متعلق افواہیں یا چہ میگوئیاں کرتے رہنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔
بچے کو جنم نہیں دینا چاہتی، گود لے لونگی، اداکارہ ۔۔
Facebook Comments