بچے جنم دینا نہیں چاہتی، صنم سعید۔۔

معروف اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش رہی تھی لیکن اب وہ بچے کو جنم نہیں دینا چاہتیں، البتہ وہ کسی بے سہارا بچے کو ضرور گود لیں گی۔صنم سعید حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی، تعلقات اور بچوں سمیت زندگی کے دوسرے معاملات پر باتیں کیں۔ اداکارہ نے شکوہ کیا کہ لوگ ہر وقت دوسرے افراد کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں کرتے رہتے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو کہ ان کے لیے فائدہ مند ہو، کسی کی شادی، طلاق اور دوسری شادی سے متعلق افواہیں یا چہ مگوئیاں کرتے رہنا کوئی اچھی بات نہیں۔ پروگرام کے دوران بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ ماضی میں انہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش تھی مگر اب وہ بچے پیدا نہیں کرنا چاہتیں۔صنم سعید نے بتایا کہ وہ کسی نئے انسان کو دنیا میں لانے کے بجائے کسی بے سہارا بچے کو گود لیں گی اور یہ سب سے اچھا عمل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں