ماتحت عدالت نے بچے کی حوالگی سے متعلق سابق اہلیہ کی درخواست پر اداکار محسن عباس کو دوبارہ طلب کرلیا۔لاہور کی گارڈین کورٹ کے جج سید نوید مضظفر نے ماڈل فاطمہ سہیل نے بچے کی مستقل حوالگی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اداکار محسن عباس سے علیحدگی ہوچکی ہے، بچے کی بہتر پرورش کے لیے اسے مستقل طور پر میرے حوالے کیا جائے۔عدالت نے محسن عباس کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا جب کہ اس سے قبل بھی عدالت محسن عباس کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرچکی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔
Facebook Comments