bacchon keliye saabiq shohar ko taawan bhi ada kia

بچوں کیلئے سابق شوہر کو تاوان بھی ادا کیا، ویناملک۔۔

وینا ملک نے اپنے سابق شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ارینجڈ شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ یہ محض کاغذی شادی تھی یا معاہدہ۔ بعض اوقات، جب آپ امیر ہوتے ہیں، آپ کے پاس پیسہ ہوتا ہے تو آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ چیزوں کو ٹھیک کردیں گے۔ چاہے سامنے والے شخص کے پاس پیسہ ہو یا نہ ہو۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا پیسہ دوسرے کے نفسیاتی رجحانات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا ہے اورنتیجہ اس کے برعکس نکلتا ہے۔حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنی پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے سیدھے راستے پر چلنا چاہا تو مجھے جنید جمشید نے پہلے ہی خبردارکر دیا تھا کہ اب اللہ تمہارا مزید امتحان لے گا۔ کاش میں انہیں یہ بتا سکتی کہ واقعی ایسا ہی ہوا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ میں نے میڈیا کو ایک ایسے شخص کے لیے چھوڑا جس نے مجھے زندگی میں توڑ دیا، میں پردہ کرنا چاہتی تھی اور وہ مجھے انٹرویو کے لیے کیمرے کے سامنے لے جاتا تھا۔ میں نے سب کچھ اللہ کے لیے چھوڑ دیا لیکن مجھے احساس ہوا کہ یہ میرا امتحان ہے، اس کے بعد میں نے زندگی میں معجزے دیکھے ہیں، بہت سی چیزیں ہیں جن کے بارے میں میں بات نہیں کر سکتی، میں سڑکوں پر رویا کرتی تھی، لیکن اس کے بعد میری زندگی بدل گئی۔ بچوں کی کسٹڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی تحویل کے لیے جنگ لڑی کیونکہ میرے شوہر مجھے بتائے بغیر انہیں دبئی لے گیا، میں نے تین سال تک وہ قانونی جنگ لڑی۔ وہ بچوں کو دبئی لے گیا اور جب میں نے اسے فون کیا اور اپنے بچوں کو واپس بھیجنے کو کہا تو اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ یہاں تک کہ میں نے اپنے سابق شوہر کو اپنے بچوں کے لیے تاوان کی رقم بھی ادا کی۔ میں نے ایک طویل قانونی جنگ لڑی اور مقدمہ جیتا۔اس کے باوجود وینا نے اپنے بچوں سے ملنے پر اپنے سابقہ شوہر پر پابندی نہیں لگائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بچوں سے ملنے کے لیے آزاد ہے، وہ وڈیو کال کرتا ہے، میرے پاس اس کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں، وہ بچوں کے اخراجات بھی برداشت نہیں کرتا۔ میں سنگل ماں ہونے کی حیثیت سے اپنے بچوں کے تمام اخراجات برداشت کرتی ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں